پی پی پی کی سندھ حکومت نے سندھ بھر میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے کا کٹ آف ڈیٹ قانون نافذ کرکے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو اپنے گھر کی چھت مہیاکرنے کا اقدام کیا ہے جو شہید قائد عوام اور بینظیر بھٹو کے مشن اور پی پی پی منشور کی تکمیل ہے

نو منتخب صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کی بات چیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) نو منتخب صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے پی پی پی کی سندھ حکومت نے سندھ بھر میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے کا کٹ آف ڈیٹ قانون نافذ کرکے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو اپنے گھر کی چھت مہیاکرنے کا اقدام کیا ہے جو شہید قائد عوام اور بینظیر بھٹو کے مشن اور پی پی پی منشور کی تکمیل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے تاحیات چیرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران بقشبندی مرشدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آرگنائزر ملک اسلم گورھا ، سینئر وائس چیرمین میجر (ر) داؤد بیگ ، محمد ریحان ،شعیب خان، محمد جنید اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ( کاگف) کے چیرمین نے کچی آبادیوں کے کٹ آف ڈیٹ کے قانون کے نفاذ پر بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر کچی آباد ی نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی آڑمیں کام کرنے والے بلڈرز اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے قدیمی گوٹھوں کی زمینوں کو جعلی کاغذات کے ذریعے فروخت کرنے والوں اور چائینہ کٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کے کٹ آف قانون کے تحت سندھ بھر میں تقریباً 3ہزار کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے انہوں نے کہا کہ 30جون 1997تک آباد کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا سروے سندھ کچی آبادی اتھارٹی نے شروع کردیا ہے سروے میں روڑے اٹکانے والے لینڈ مافیا سے سختی سے نبٹا جائے گا انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں فلاحی پلاٹوں پر غیر قانون تعمیرات ، قبضے اور چائینہ کٹنگ میں ملوث عناصر خلاف بھی کاروائی کے احکامات دے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے میں کرپٹ اور گھوسٹ اہلکاروں کا سخت محاسبہ ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے پی پی پی اپنے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلا تفریق احتساب کے عمل کو فروغ دے کر بد عنوانی سے پاک پاکستان کی تعمیر کے مشن پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کچی آبادی اور گوٹھوں کے کم آمدنی والے مکینوں کے لئے پی پی پی کے منشور کی روشنی میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سستی رہائشی کالونیاں بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کو نکلنے والی پی پی پی ریلی کراچی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی جسکی قیادت بلاول بھٹو زرادی کریں گے کچی آبادی اور گوٹھوں کے مکیں اس ریلی میں اظہار تشکر کے لئے بھر پور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :