Live Updates

30 اکتوبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں لاکھوں کی تعداد میں عوام پہنچے گی‘سید صمصام علی بخاری

پانا مہ زدہ حکمرانو ں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ، تحریک انصاف چوروں اور لٹیروں کے احتساب تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ 30 اکتوبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں لاکھوں کی تعداد میں عوام پہنچیں گی، وزیراعظم کے پانامہ لیکس پر جواب تک عوام کا سمندر اسلام آباد کو بند رکھے گا، پانا مہ زدہ حکمرانو ں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ، پانامہ لیکس کا مسئلہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کو منطقی انجا م تک پہنچا کر دم لیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف چوروں اور لٹیروں کے احتساب تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب تک ملک سے کرپشن کرنے والوں کا صفایاں نہیں ہوجاتا ہے عوام کی زندگیوں میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے ۔

پیپلز پار ٹی نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے پر منافقا نہ سیا ست قو م کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔سید صمصام بخاری نے کہاکہ وزیراعظم معصوم بن کر پانامہ ایشو کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ، مو جو دہ حکمر انو ں نے کر پشن اور لو ٹ مار کے عا لمی ریکار ڈ قا ئم کر دیئے ہیں حکمرانو ں نے نام نہا د جمہو ر یت کی آڑ میں ملک و قو م کو تباہی کے دہا نے پر پہچایا ہے ، تحریک انصاف ملکی سالمیت اور خودمختاری پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ، انڈین نے اگر جنگ شروع کی تو ان کو ناکوں چنے چبائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات