معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

مرحوم حق گو ، بے باک اور وضعدار شخصیت کے مالک تھے ،ہمیشہ اسلامی تعلیمات پر عمل کا درس دیا ، ڈاکٹر عشرت العباد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم حق گو ، بے باک اور وضعدار شخصیت کے مالک تھے ، مرحوم نے ہمیشہ اسلامی تعلیمات پر عمل کا درس دیا ، آج ہم ایک اعلیٰ پائے کے عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں ان کا خلاء کبھی بھی پُر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ گورنر سندھ نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔