وزیر اعظم آج احتساب کیلئے پیش ہو جائیں، آج ہی اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لے لیں گے‘میاں محمود الرشید

پانا مہ اور کرپشن کیخلاف تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،حکمرانوں کواحتساب کے لئے پیش کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:01

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج احتساب کیلئے پیش ہو جائیں، آج ہی اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لے لیں گے، پارلیمنٹ کو تسلیم کرتے ہیں لیکن فیصلہ سڑکوں پر خود حکمران لائے، اسلام آباد میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پانا مہ اور کرپشن کیخلاف تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،حکمرانوں کواحتساب کے لئے پیش کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف عوام میں شعور پیدا کیا ہے۔ تحریک انصاف حکمرانوں کی کرپشن کے ثبوت سپریم کورٹ،سپیکرقومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت ہر ادارے کو فراہم کر چکی ہے جب کوئی کارروائی کو تیار ہی نہیں سڑکوں پرنکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس کی وجہ سے عوام میں وزیر اعظم کا اعتماد ختم ہو چکا ہے وہ اپنے نا اہل وزرا ء کے حصار سے باہر نکلیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں۔

اشتہاری مہم سے اقتدار نہیں بچایا جا سکتا، مسلم لیگ(ن)کے پاس مدبر قیادت موجود نہیں عوام جان چکے ہیں کہ ملکی وسائل کو منی لا نڈ ر نگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح کی مجرمانہ وارداتوں نے ملک کو غربت اور کرپشن کے گرداب سے نکلنے نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :