شہباز شریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بابر اعظم نے سنچریوں کی ہیٹرک کر کے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیا ‘وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:00

شہباز شریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ پر قومی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے تینوں میچوں میں شاندار کھیل پیش کرکے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابر اعظم نے سنچریوں کی ہیٹرک کر کے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیاہے اور میں بلے باز بابر اعظم کو مسلسل تیسری سنچری بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں جبکہ کپتان اظہر علی نے بھی بہترین بلے بازی کر کے سنچری بنائی۔انہوں نے کہا کہپاکستانی کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے سے کھیل کر ٹی 20 کے بعد ون ڈے میچوں میں بھی فتح حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :