انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ‘شہبازشریف
راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے انسداد ڈینگی کیلئے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے جو بس میں ہے،غفلت کی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ کی صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اورعوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے جو انسانی بس میں ہے،اِن ڈوراور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ،انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے ،ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے او ر محکمے متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے اجتماعی کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کو فعال انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے۔متعلقہ اداروں کو عوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔ متعلقہ اداروں کو گزشتہ برسوں کی طرح جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں اور انسداد ڈینگی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپورمہم چلائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی کے مرض کے روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.