وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی کا گڑھی خدا بخش میں شہدائے کے مزار پر حاضری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتح خوانی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں نئی سندھ کابینہ بہتر کام کررہی ہے، کراچی سے بڑی تعداد میں اسلحہ ملنے پولیس کی بہتر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی کے سلسلے میں درگاہوں کا دورہ کررہا ہوں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے لاڑکانہ پہنچ کر درگاہ قائم شاہ بخاری کا دورہ کرتے ہوئے درگاہ کی سیکیورٹی اور آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :