پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سوات موٹروے منصوبے کی حتمی منظوری دیدی
سوات موٹر وے صوبائی حکومت کاسب سے بڑا ،اہم ترین منصوبہ ہے جو 81کلومیٹر طویل اور ایک ایک کلومیٹر کی دو ٹنل پر مشتمل ہے منصوبے کے دونوں اطراف کرنل شیر خان انٹر چینج صوابی اور ملاکنڈ سے بیک وقت تعمیری کام شروع کیا جار ہاہے،پرویزخٹک
جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:29
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سوات موٹروے منصوبے کی حتمی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس نے سوات موٹر وے کیلئے علیحدہ پولیس فورس کی تشکیل سے بھی اصولی اتفاق کیا۔ یہ فورس پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی شاہراہوں پر بھی تعینات کی جائے گی۔
اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی ہی سپریم باڈی ہے جواعلیٰ سطح پر اس نوعیت کی فیصلہ سازی کی مجاز ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (اس وقت چیف سیکرٹری کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہے)اعظم خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات موٹر وے صوبائی حکومت کاسب سے بڑا اور اہم ترین منصوبہ ہے جو 81کلومیٹر طویل اور ایک ایک کلومیٹر کی دو ٹنل پر مشتمل ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.