سرجیکل اسٹرائیک کی وڈیو جاری کرنے کی ضرورت نہیں، بھارتی وزیر دفاع

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک 100 فیصد درست تھی اور ہمیں اس کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔

(جاری ہے)

بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران منوہر پاریکر نے کہاکہ اْڑی حملے کے بعد انہیں کئی سابق فوجیوں کے خطوط ملے جن میں ان سے جنگ کی صورت میں ایل او سی پر تعیناتی کی درخواست کی گئی ٗ وہ ان لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بہادری ہمیشہ کسی بھی قسم کے شک و شبہ سے بالاتر رہی ہے لیکن پہلی مرتبہ کچھ لوگ اس پر سوال اٹھارہے ہیں اور ہمیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 100 فیصد درست ہے ہمیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی وڈیو جاری کرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :