بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے لڑکے کی 18سینٹی میٹر دم کاٹ دی

انسان میں دم کی ایب نارمل افزائش کے واقعات میں یہ سب سے بڑی دم ریکارڈ کی گئی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:27

بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے لڑکے کی 18سینٹی میٹر دم کاٹ دی

ناگپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) بھارتی شہر ناگپور میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آپریشن کرکے ایک لڑکے کی 18 سینٹی میٹر لمبی دم کاٹ دی۔ ماہرین کے مطابق انسان میں دم کی ایب نارمل افزائش کے واقعات میں یہ سب سے بڑی دم ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر پرمود گیری نے بتایا کہ لڑکے کے خاندان کو دم کی غیر معمولی افزائش کا علم تھا تاہم انہوں نے معاشرے کے طعنوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈاکٹروں سے رجوع نہیں کیا تھا ٗدم کی وجہ سے لڑکے کی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے تھے تاہم جب دم میں ہڈی بننا شروع ہوئی تو مریض کے درد اور تکلیف میں اضافہ ہوا جس کے بعد خاندان نے ہسپتال سے رجوع کیا ٗڈاکٹروں کے مطابق، مریض کو بیٹھنے اور سونے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دم میں ہڈی بننا شروع ہوگئی تھی اسلئے یہ آپریشن نیورو سرجنز کو کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :