پنجاب میں خواجہ سراؤں کی سرکاری نوکری میں عدم دلچسپی، 4 سال میں کسی خواجہ سرا نے درخواست نہیں دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:03

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) پنجاب کے خواجہ سراؤں میں سرکاری نوکری میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے خواجہ سراوں کے حوالے سے ایک تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران پنجاب کے خواجہ سراؤں میں سرکاری نوکری میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ 4 سال کے دوران کسی خواجہ سرا نے سرکاری نوکری کیلئے درخواست نہیں دی ہے۔ سرکاری نوکریوں میں خواجہ سراؤں کا ایک فیصد کوٹا مختص کیا گیا ہے اس کے باوجود کسی خواجہ سرا کی جانب سے نوکری کیلئے درخواست نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :