Live Updates

30اکتوبر کو اسلام آباد بند کردیں گے، نوازشریف کے احتساب تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے،عمران خان

خورشید شاہ نواز شریف کے پے رول پر ہیں، پیپلزپارٹی سے کہتاہوں آصف زرداری کوپارٹی سے مائنس کردیں پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں کریش لینڈنگ کر رکھی ہے، زرداری پانامہ کا استعمال کر کے ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو بچانا چاہتا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کردیں گے، نوازشریف کے احتساب تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے، خورشید شاہ نواز شریف کے پے رول پر ہیں، پیپلز پارٹی کو ایم کیوایم کی طرح مائنس ون فارمولا کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں کریش لینڈنگ کر رکھی ہے، زرداری پانامہ کا استعمال کر کے ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو بچانا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کہتاہوں آصف زرداری کوپارٹی سے مائنس کردیں،اعتزازاحسن درحقیقت وزیراعظم کااحتساب چاہتے ہیں،ہم نے پوری کوشش کی ادارے احتساب کریں کسی ادارے نے اب تک کچھ نہ کیا ،پیپلزپارٹی اندرسے حکومت کیساتھ ملی ہوئی ہے،آصف زرداری نہیں چاہتے کہ نوازشریف کااحتساب ہو،حکمرانوں نے باریاں لیکرکرپشن کی،اخلاقیات تباہ کردی،نوازشریف مجرم ثابت ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی میں جوآج ہوااس سے غلط تاثرگیا،مجھ سے یہ منافقت نہیں ہوتی،خورشیدشاہ سے زیادہ فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہوسکتی،آج جواسمبلی میں ہوامجھے اسی بات کاڈرتھا،اسی لیے نہیں گیا،میں نوازشریف کو وزیراعظم ماننے کیلیے تیارنہیں،اے پی سی میں اپناموقف واضح طورپرپیش کرچکے تھے،واضح پیغام دیاتھاکہ مسئلہ کشمیر پرسب ایک ہیں،آج پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے پرتنقیدہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں، دونوں نے ملک کو خوب لوٹا ہے، کرپٹ سیاستدان اس ملک کو کوکھلا کر رہے ہیں، عوام کو دھرنے میں شرکت کی دعوت نہیں دے رہا عوام سے اپیل کر رہا ہوں ، میں ایسی منافقت نہیں کرسکتا،میں اتنااچھاسیاستدان نہیں،بلاول وزیراعظم نوازشریف کو چورکہہ کر پھرمسکراکرملتے ہیں،ان لوگوں نے ہماری اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے،نوازشریف کاجرم ثابت ہوچکا،ان کووزیراعظم ماننے کیلیے تیارنہیں،ملک سے پیپلزپارٹی کاوجودختم ہوتاجارہاہے،عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتاہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اب سپریم کورٹ سے امیدرکھی ہوئی ہے،پاناماپرتمام جماعتیں ملی ہوئی ہیں،یہ احتساب نہیں چاہتے،وزیراعظم کے ا حتساب سے جمہوریت مزیدمضبوط ہوگی،نوازشریف آئس لینڈکے وزیراعظم کی تقلیدکرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں،نوازشریف خودکواحتساب کیلیے پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے احتساب تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے،30اکتوبر کو اسلام آباد بند کردیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات