پاک بھارت کشیدگی سے سارک رکن ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں:سری لنکا

دونوں ممالک میں دوطرفہ مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت ہے:وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:57

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سری لنکا کے وزیراعظم را نیل وکرما سنگھے نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام ایشوز پرامن طریقے سے حل ہونگے جبکہ دونوں ممالک کی یہ کشیدگی جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے اراکین پر اتر اندازہو رہی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی سے سارک رکن ممالک بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سارک کانفرنس سربراہی کانفرنس کا ملتوی ہونا اسکا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور بھارت کو ماہی گیروں کا ایشو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں دونوں ممالک کے درمیان مزید دوطرفہ مسائل جنم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :