موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر لگانے اور انتہائی بائیں لین میں چلانے بارے مہم چھوتھے روز بھی جاری رہی

سی ٹی او نے لبرٹی کیمپ کا دو رہ ،لوگوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ،سائیڈ مرر لگائے اوایک معذور شخص کو ہیلمٹ بھی دیا محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک وارڈنز کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں‘طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرسٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے لبرٹی چوک میں موٹر سائیکلوں پرسائیڈ مرر لگانے بارے شعور بیداری کیمپ میں چھوتھے روز3 2سو سے زائد موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لگائے۔اس مو قع پر سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے لگائے گئے آگاہی کیمپ کا وزٹ کیا سی ٹی او نے کیمپ میں لوگوں کو آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور موٹرسائیکلوں کو سائیڈ مرر لگائے ۔

اس موقع پر ایک معذور موٹر سائیکل سوار کو اس کی خواہش پر ہیلمٹ بھی تحفے میں دیا۔سی ٹی او نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک کے انتہائی بائیں لین میں نہایت احتیاط سے موٹر سائیکل چلانے اور سائیڈ مررلگانے بارے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے 15روزہ خصوصی مہم جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ،ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔

گاس موقع پرچیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کے لئے 10محرم الحرام تک ٹریفک کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کے ساتھ مشکوک گاڑیوں ، کالے شیشے والی گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے کاخلاف کے دوران کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دورا ن ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔