اکاونٹنٹ جنرل آفس کے اہلکار کا پرچہ ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑگیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) اکاونٹنٹ جنرل آفس کے اہلکار کا پرچہ ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹریفک کے ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل ٹریفک وارڈن زراللہ نے اکاوٹنٹ جنرل آفس کے اہلکار کو ہیلمٹ نہ پہنے پر 200روپے کا پرچہ تہمادیا تھا جس کا غصہ اکاوٹنٹ جنرل آفس کے اہلکار نے وارڈن کے رسک الاوننس روک کر دیا اورٹریفک وارڈن ذراللہ کا 5700رسک الاوننس بند ہوگیا ٹریفک حکام کے مطابق اکاوٹنٹ جنرل کے اہلکار نے ہلمٹ نہیں پہنا تھا ، ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ کے مطابق اے جی آفس نے غلطی کا بتایا تھا وارڈن کا الاوننس جلد ہی جاری ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :