حسینی کردار کے حامل افراد یزیدیت سے ہمیشہ برسر پیکار رہیں گے، علامہ مختار امامی کا عشرہ مجالس سے خطاب
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نام پر اور کبھی علماء و ذاکرین پر پابندی کے نام پر عزاداری محدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے،علامہ مختار امامی
جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:17
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ مسجد حیدرکرار ٹاؤن میں عشرہ مجالس محرم الحرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسین ؓکا قیام رہتی دینا کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد اور ہر دور کے یزید کی ذلت و رسوائی کا سبب ہے، امام حسین ؓکے رفقاء اور احباب کی قربانی نے خدا کے فرمان مختصر گروہ کے کثیر پر غالب آنے کی آیت کو حقیقت کا جامعہ پہنایا۔
انہوں نے کہا کہ یزید ایک شخص نہیں بلکہ ایک کردار کا نام ہے، دنیا میں حسینی کردار کے حامل افراد یزیدی کردارکے حامل افراد سے بر سر پیکار رہیں گے۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسین ؓ کی عزاداری امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، امام حسین ؓ بشریت کیلئے نجات دہندہ ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے امام حسین ؓکی عزاداری کو روکنے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں کبھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر اور کبھی علماء و ذاکرین پر پابندی کے نام پر عزاداری محدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن شیعہ و سنی عزاداران سید الشہداء ایسی ریاستی سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے، تمام مسلمان حضرت امام حسین ؓ کی قربانی و فکر کو سمجھ کر باطل قوتوں اور اسلام دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔
علامہ مختار امامی نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے عوام متحد ہیں اور تکفیریت کے فتنے کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.