پاکستان فریڈم موومنٹ کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس ، 2018کے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیسلہ

حسابات کے گوشوارے ویب سائٹ پر لوڈ کر کے پی ایف ایم نے سیاسی جماعتوں کیلئے روشن مثال قائم کر دی ‘ہارون خواجہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ کی زیر صدارت گورننگ کونسل کا ایک اہم اجلاس پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہواجس میں جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ایف ایم کی سالانہ رپورٹ اور گوشوارے جمع کرانے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بطور خاص اس امر کو واضح کیا گیا کہ پی ایف ایم پاکستان کی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے حسابات کے گوشوارے عوام کے لیے اپنی ویب سائٹ پر لوڈ کردئے ہیں اور اس طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے احتساب اور شفافیت کی ایک روشن مثال قائم کر دی ہے تا کہ وہ بھی اپنے حسابا ت عوام کے سامنے پیش کر یں۔

اجلاس میں پارٹی کی ملک گیر ممبر شپ مہم کی پیش رفت اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی پر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ کی جانب سے 2018کے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تنظیم سازی اور ممبر شپ مہم کو مزید تیز کرنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے ضروری اقدامات اور تیاریوں کے بارے میں مختلف کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں طے پایا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے دفاع کی خاطر افواج پاکستان کے اقدامات کی مکمل تائید و حمایت کی جائے گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک سے ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کے لیے پی ایف ایم کے عہدیداران اور ضلعی تنظیمیں بھر پور حصہ لیں گی۔اجلاس میں پی ایف ایم کے جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی، اکنامک ڈویلپمنٹ ہیڈ جواد اسلم، صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزرممبر شپ میجر(ر) ظفر اﷲ چٹھہ ، میڈیا ہیڈ ایثار رانا،صدر شعبہ خواتین ڈاکٹر مصباح ظفر ، آئی ٹی و سوشل میڈیا ہیڈ اسد اعجاز اور مرکزی رابطہ سیکرٹری محمد بلال صابر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :