شیعہ علماء کو نسل کے اعلی سطحی وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

مجلس عزاء اور سبیل امام حسینؓ کے حوالے سے مشکلات وتحفظات کو دور کیا جائیگا،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ڈی جی ہاوس میں شیعہ علماء کو نسل کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جس میں علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ جعفر سبحانی، حسنین مہدی اور مسلم رضاموجود تھے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا اس مو قع پر علامہ ناظرعباس تقوی نے پورے سندھ میں امن وامان کی فضاء کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ رینجرز کی جانب سے مجلس عزاء اور سبیل امام حسین پر مشکلات در پیش ہیں ہم امید کر تے ہیں کر تے ہیں آپ ہمارے تحفظات اوردر پیش مشکلات کو حل کریں گے جس پرڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجلس عزاء اور سبیل امام حسین میں پیش آنے والے معاملات پر بھر پور تعاون کر تے ہوئے تحفظات کو دور کیا جائے گا 9اور10محرم الحرام کے مر کزی جلوس اور دیگر مقامات پر رینجرز کی جانب سے بھی عزاداروں کے لئے سبیل امام حسین کا اہتمام کیا جائے گا جس پر علامہ ناظر عباس تقوی نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کر تے ہیں کہ تعاون کا یہ سلسلہ اس ہی طرح جاری و ساری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :