سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر بھارتی وزیر دفاع مشتعل، شواہد نہ دینے کا اعلان

آرمی نے سرجیکل سٹرائیک کی ہے تو کی ہو گی، ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں جو ثبوت مانگے گا غدار ہو گا،فوج نے 100فیصد مکمل سرجیکل سڑائیک کی جسے ساری دنیا نے دیکھا،منوہر پریکر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:03

سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر بھارتی وزیر دفاع مشتعل، شواہد نہ دینے ..

نئی دہلی/آگرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر اپوزیشن کی جانب سے کنٹرول لائن کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر مشتعل ہوگئے اور شواہد نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی نے سرجیکل سٹرائیک کی ہے تو کی ہو گی، ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں جو ثبوت مانگے گا غدار ہو گا،فوج نے 100فیصد مکمل سرجیکل سڑائیک کی جسے ساری دنیا نے دیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر طیش میں آگئے اور کہاکہ آرمی نے کہا سرجیکل سٹرائیک کی ہے تو کی ہو گی، ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں جو ثبوت مانگے گا غدار ہو گا۔انکا کہنا تھاکہ فوج نے 100فیصد مکمل سرجیکل سڑائیک کی جسے ساری دنیا نے دیکھا۔اپنے ایک حالیہ بیان میں بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بھارتی فوج کی صلاحیتوں پر شک کر رہے ہیں، ایسے لوگ ملک سے وفادار نہیں ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے ارکان کو سرجیکل سٹرائیک پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :