الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 7سے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار عمر فاروق کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگ کے عمر فاروق کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پی پی 7میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے عمرفاروق نے تحریک انصاف کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔حلقے میں ضمنی انتخاب رکن اسمبلی سرورخان کے بھائی صدیق خان کی وفات پر نشست خالی ہونے پرکرایا گیا تھا۔