پاک بحریہ کے سر براہ سے چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول کی ملاقات ‘ باہمی دلچسپی کے اُمور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جنرل پیٹر پیول کی خطے میں امن و استحکام کیلئے میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گری کے خلافت جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ جنرل پیٹر پیول نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے کردار اور مستحکم عزم کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :