چیف جسٹس کا سانحہ سول اسپتال کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینے کاحکم دے دیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینے کاحکم دے دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرا ت کو سانحہ سول اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جس میں چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس فیصل عرب بھی شامل ہیں نے کی۔

سماعت کے دوران وکلاء نے محکمہ پولیس ، محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کی رپورٹس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کو دو ماہ گزر چکے ہیں تحقیقات میں جان بوجھ کر تاخیری ہربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ سانحہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ کمیشن کے قیام سے عدالت کا کام نسبتا آسان ہو جائیگا اور کیس جلد نمٹے گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپکی بات کو دیکھ رے ہیں لیکن کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لینگے، چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کی درخواست پرحکم دیا کہ سانحہ سول اسپتال سے متعلق سپریم کورٹ کے جج قا ضی فائز عیسی پر مشتمل ایک رکنی جوڈ یشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو تیس دن میں اپنی رپورٹ پیش کر یگا ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جو حوصلہ افزا ہے ہمیں ان کیمرہ بریفنگ میں سانحہ کی تفتیش سے متعلق بتایا گیاہے اور یہ معلومات ایسی نہیں کہ جنہیں یہاں سب کے سامنے بتایاجائے سماعت کے دوران سانحہ کے متاثرین کی مالی معاونت پر وکلاء کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ وکلاء کی جس طرح دیکھ بھال کی گئی ، اس کی مثال نہیں ملتی ، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :