گذشتہ روز جتنا اسلحہ ملا وہ صرف 10فیصد تھا، 90 فیصد اسلحہ باقی ہے وہ بھی پکڑا جائیگا،منظور وسان

اینٹی کرافٹ گن شہروں سے نکلنا حیران کن ہے، ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی، وزیرصنعت وتجارت سندھ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز جتنا اسلحہ ملا وہ صرف 10فیصد تھا، 90 فیصد اسلحہ باقی ہے وہ بھی پکڑا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسندھ سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرف سے پوچھا جائے کہ اسلحہ کیسے پہنچا۔منظور وسان نے کہا کہ اینٹی کرافٹ گن شہروں سے نکلنا حیران کن ہے، ایسا اسلحہ ہیلی کاپٹر گراسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کو سزا ضرور ملے گی، اگر مجھے ٹاسک ملا تو میں انکوائری کرونگا۔

متعلقہ عنوان :