پاکستان اور بیلا روس میں تجارت سمیت14معاہدے خوش آئند ہیں‘شاہد نذیر

زراعت ،صنعت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس میں تجارت سمیت 14معاہدے خوش آئند ہیں ،زراعت، صنعت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے ملکی صنعت ترقی کرے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا،بیلا روس کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئیز دوستی اوب باہمی تعلقات کا عکاس ہے مختلف شعبوں میں پاک بیلا روس تعلقات فروغ پارہے ہیں پاکستان اور بیلا روس نے 16 مہینوں میں50سے زائد معاہدوں و یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں ان معاہدں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملد رآمد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شاہد نذیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت50ملین ڈالر سے ایک ار ب ڈالر تک بڑھنے کی امید ہے اور سی پیک کی تکمیل سے تیز ترین ذرائع آمدورفت سے اس میں مزید اضافہ کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کر فضا ء ہموار ہے ، جبکہ ٹیکسٹائل، زرعی سازوسامان، ہیوی مشینری، ادویہ سازی اور کارسازی میں تعاون کی گنجائش موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اور سازگا ر حالات کے باعث ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔اور وہ وقت دور نہیں جب مثبت پالیسیوں کے باعث حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب بھی پورا ہوگا اور پاکستان صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بن کر دنیا کے نقشہ پر ابھرے گا۔

متعلقہ عنوان :