Live Updates

اسلام آباد بندکرانے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی،عوام تحریک انصاف کی ہر ساز ش ناکام بنادیں گے‘زمرد یاسمین

عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے ، وہ کسانوں کو حکومت کے خلا ف ورغلاناچاہتے ہیں‘رکن پنجاب اسمبلی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا اجلاس انتشار کا شکار رہا،عمران خان اتنے خوف زدہ ہیں کہ انہوں نے اپنے عہدیداروں کے موبائل بند کرادئیے ،اسلام آباد بندکرانے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی،عوام تحریک انصاف کی ہر ساز ش ناکام بنادیں گے ،عمران خان کو مایوسی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے ، وہ کسانوں کو حکومت کے خلا ف ورغلاناچاہتے ہیں ۔کسانوں کے ساتھ احتجاج کرنے والے محمد نوازشریف کو ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کا یونٹ 10.35 روپے سے کم کر کے 5.35 روپے کرنے اور 27 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنے کی سزا دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کسانوں کو ڈیزل 72.55 روپے فی لیٹر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جبکہ 2013ء میں خورشید شاہ کی حکومت میں یہ ڈیزل 110 روپے فی لیٹر کسانوں کو دے رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 25 فیصد رعایتی نرخوں پر گرین ٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات