پاکستان میں تحریک امدادباہمی کے زوال کی بنیادی وجہ اداروں کی بدحالی ہے ہمیں اداروں کو از سر نوں بحال کرنا پڑے گا‘محمد اقبال چنڑ

امداد باہمی کے فلسفہ کا سرچشمہ ایک دوسرے کی مددکرنا اور مشترکہ کاروبار پر عمل کرناہے،کوآپریٹو ادارے کسی بھی ملک یا نظام کا ایک اہم جزو ہوتے ہیں، منظم اور فعال کوآپریٹوادارے کسی بھی تحریک کو بام عروج پر پہنچا سکتے ہیں ‘صوبائی وزیر کو آپریٹو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) صوبائی وزیر کو آپر یٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ امداد باہمی کے فلسفہ کا سرچشمہ ایک دوسرے کی مددکرنا اور مشترکہ کاروبار پر عمل کرناہے،کوآپریٹو ادارے کسی بھی ملک یا نظام کا ایک اہم جزو ہوتے ہیں، منظم اور فعال کوآپریٹوادارے کسی بھی تحریک کو بام عروج پر پہنچا سکتے ہیں پاکستان میں تحریک امدادباہمی کے زوال کی بنیادی وجہ اداروں کی بدحالی ہے اس لیے ہمیں اداروں کو از سر نوں بحال کرنا پڑے گا، امدادباہمی کے زریں اصولوں میں ایک اہم اصول بچت و کفایت شعاری ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ امدادباہمی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی روشنی میں محکمہ امداد با ہمی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور دور رس نتائج کے حصول کے لئے حکمت عملیاں تیار اور ان پر عملدرآمد شرونے ع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پراونشل کو آپریٹو بنک ملک کا واحد شیڈولڈ بنک جس کے پاس1925ء کا لائسنس ہے،بنک سالانہ 11 ارب روپے کے قرصہ جات کاشتکاروں اورکسانوں کو ان کی ضروریات کے مطا بق نہایت آسان شرائط پر تقسیم کر رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ امداد باہمی بارے مکمل تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو بنک نے اپنے کلائنٹس کو بہترین سہولیات فر اہم کرنا شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں 151برانچوں کو کمپیو ٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن بنکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔اب بنک آپریشنل پرافٹ میں جانا شروع ہو گیا ہے۔بہترین نتائج کے حصول کے لئے سب انسپکٹر کو آپریٹو سے لے کرسرکل رجسٹرار کو آپریٹو تک کی اپ گریڈیشن کا عمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجرباتی طور پر 10ماڈل برانچوں میں ATMکی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے۔بنک کوون لنک سسٹم سے منسلک کرنے کے لئے ڈیٹا سنٹر کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔سٹاف کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے سٹاف کی جدید اور سائنسی طرز پر ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔بنک کے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔دسمبر 2009 میں غیر فعال قرضہ جات کی مد میں3871ملین روپے تھے جو بتدریج کم ہو کرمارچ 2016میں2450ملیں روپے رہ گئے ہیں۔

مزید کمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔بہترین حکمت عملی کی بنا پردسمبر2009 سے لے کر مارچ 2016 تک بنک ڈیپازٹس میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے نئی جدت لائی گئی ہے۔ممبران کے ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک کے ذریعے طے پا رہے ہیں۔صوبہ بھر کے تمام کو آپریٹو دفاتر کو10 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔

تمام کو آپریٹو دفاتر میں ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹیکنیکل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں E-STAMP پیپر بارے آگاہی مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو دفاتر اور پراپرٹی کی باؤنڈری وال کی تعمیر 7.484 ملین روپے سے کی جا رہی ہے۔رجسٹرار،انسپکٹر ہوسٹل اور کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی تعمیر و مرمت 1.900 ملین روپے سے کی جا رہی ہے۔

کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں واقع گریڈ15-17تک کے افسران کی رہائش گاہ 1.515ملین روپے سے تعمیر کی جا رہی ہے کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپورکی بہتری کے لئے بھی توسیعی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ا لحاق کر دیا گیا ہے۔اب ٹریننگ کا ڈپلومہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے جاری ہو گا۔

حکومت302ملین روپے کی لاگت سے PLAN انٹر نیشنل کے اشتراک سے ضلع وھاڑی سے ددودھ کولیکشن کا کام شروع کیا گیا ۔زبردست کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کارمزید11اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سرگودہا میں 30 ملین روپے کی لاگت سے کنو پراسیسنگ پلانٹ لگایا جا رہا ہے تاکہ ا س کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ باہر کے ممالک میں ایکسپورٹ بھی کیا جا سکے گا۔محکمہ بارانی علاقوں کے کاشتکا روں کے لئے ٹریکٹر کی خریداری کے لئے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔جس کے لئے حکومت نے300ملین روپے کے فنڈزکو آپریٹو سو سائٹیز کو مہیا کر دئے ہیں۔سیمینار میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :