عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر کا قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کا دورہ ٗ زرعی شعبہ سے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل جوزے گرازیانیو ڈسلوا نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) کا دورہ کیا۔ جمعرات کو ڈی جی ایف اے او کے اپنے دورے کے دوران این اے آر سی میں جاری زرعی شعبہ سے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)، این اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم امجد، این اے آر سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عظیم اور زرعی سائنسدانوں نے ان کے ہمراہ انہوں نے این اے آر سی میں فیلڈ کا جائزہ لیا اور اپنے دورہ کی یادگار کے طور پرزیتون کا پودا بھی لگایا۔