سعودی عرب حلب کے 150 شامی بچوں کا علاج کرائے گا

سعودی عرب نے شامی ہسپتالوں میں مطلوب سینے کے ایکس رے کی مشینیں فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی لے لی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے شہر حلب میں زخمی بچوں کو نکالنے کے لیے "یو ایس سیریئن میڈیکل سوسائٹی" کے تعاون سے لازمی اقدامات کرے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے حلب اور اس کے پڑوسی علاقوں میں ہسپتالوں میں مطلوب سینے کے ایکس رے کی مشینیں فراہم کرنے کی بھی ذمہ داری لی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ ان تمام امور کا اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے سعودی عرب کے مستقل وفد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

سعودی اعلان کے مطابق سعودی عرب ان بچوں کو جن کی تعداد 150 ہے ترکی میں سرحدی ہسپتالوں میں علاج کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ضرورت پڑنے پر بچوں کو مملکت کے اندر مناسب ہسپتالوں میں منتقل بھی کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے حلب اور اس کے پڑوسی علاقوں میں ہسپتالوں میں مطلوب سینے کے ایکس رے کی مشینیں فراہم کرنے کی بھی ذمہ داری لی ہے۔

متعلقہ عنوان :