ہائیکورٹ میں جعلسازی کے ملزم نے ضانت خارج ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں

بے ہوش ہونے پر ملزم تاج محمد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء)لاہور ہائیکورٹ میں جعلسازی کے ملزم نے ضانت خارج ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں ، بے ہوش ہونے پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فراڈکیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم تاج محمد کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں شہری سے ساڑھے 3لاکھ کے فراڈ کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔

گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر ملزم تاج محمد نے احاطہ عدالت میں ہی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ گولیاں کھانے سے ملزم بے ہوش ہوگیا جسے ہائیکورٹ کی ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔