وزیراعظم کی طرف سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے خطیر رقوم دینے کے اعلان پر علاقے میں جشن منایاگیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:38

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) )وزیراعظم محمدنوازشریف کی طرف سے نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں بجلی تعلیم وصحت اور سڑکات سے محروم چار پسماندہ ترین دیہاتوں شتاب گڑھ رمیدیاں لدھڑاور شالیوال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے خطیر رقوم دینے کے اعلان پر پورے علاقے میں جشن منایاگیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین یونین کونسل مہتہ سوجا راناقربان علی وائس چیئرمین چوہدری نصراللہ کجلہ چیئرمین کرتو چوہدری آفتاب عالم بٹر چوہدری فیاض بھنڈرچوہدری طارق محمودمحمداختربھٹہ لیاقت علی نمبرداراورحاجی مقصودگورائیہ نے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریا ض اور متوقع ضلع چیئرمین رانااحمدعتیق انور کاشایان شان استقبال کیا ہارپہنائے گئے اورجلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایاگیاترقیاتی کاموں کے حوالہ سے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معززمہمانوں چوہدری حسان ریاض ایم پی اے اور رانااحمدعتیق انورنے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر چاروں پسماندہ ترین دیہاتوں کیلئے فنڈز ریلیزکردیئے گئے ہیں خوبصورت قدرتی مناظر سے بھرپور سرسبز باغات اورلہراتے کھیتوں والے ان دیہاتوں میں جلد سڑکوں کاجال بچھایاجائے گاتعلیم وصحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہاکہ پاک بھارت زیرو لائن پرموجودان دیہاتوں کے عوام نے ہمیشہ حب الوطنی کامظاہرہ کیاہے اور جنگ کی صورت میں بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیاہے یہ لوگ 70سال سے بجلی سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم تھے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی تمام محرومیوں کاازالہ کیاجائے گا انہیں بھرپورریلیف دیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :