پولیس اورکسٹم حکام کی کاروائی،کروڑوں مالیت کااسمگل شدہ غیرملکی سامان پکڑلیا۔کسٹم ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:35

اسلام ٓباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :پولیس اور کسٹم حکام نے موٹروے چکری انٹرچینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کا اسمگل شدہ غیرملکی سامان پکڑ لیاہے،غیرملکی سامان سے بھری گاڑیوں کوپشاور سے لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع کے مطابق موٹروے چکری انٹرچینج سے پکڑے جانیوالے سامان میں6لاکھ مالیت کے غیرملکی سگریٹ،20ہزارسے زائدسی ڈیز،127ایل ای ڈیز،420کلوانڈین گٹکا شامل ہے جبکہ سامان میں برطانیہ سے اسمگل کیے گئے100ٹائر بھی شامل ہیں۔غیرملکی سامان سے بھری بسیں پشاور سے لاہور جارہی تھیں۔بڑی تعداد میں پکڑے گئے سامان کے باعث گودام میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :