سندھ ہائیکورٹ،عامر خان کی ضمانت کیخلاف دائردرخواست پر وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان کی ضمانت کے خلاف دائردرخواست پر ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں عامر خان بھی پیش ہوئے جبکہ عامر خان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے رینجرز نے عامر خان کی ضمانت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔عامر خان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں انسدادہستگردی کی عدالت نے عامر خان کی ضمانت منظور کی تھی۔