کراچی،انسداد ہشت گردی کی عدالت کا سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت میں مزید گواہ کو 21اکتوبر تک پیش کرنے کاحکم

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) انسداد ہشت گردی کی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت کے دوران مزید گواہ کو 21اکتوبر تک پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو کراچی انسدادہشت گردی کی عداکت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی پیش ہوئے عدالت میں مجسٹریٹ کی جانب سے بیان قلمبد کرایا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ عینی شاہدین نے عدالت میں ملزم مہناج قاضی کو شناخت کیا تھا عدالت نے جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی کا بیان قلمبند ہونے پر مزید گواہ کو 21اکتوبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ شاہد حامد قتل کیس میں مجرم صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے۔