سندھ ہائی کورٹ کا طارق روڈپرتعمیرہونے والے دل کشا ہائیٹس کی تعمیراتی کام کو روکنے حکم

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے طارق روڈپرتعمیرہونے والے دل کشا ہائیٹس کی تعمیراتی کام کو روکنے حکم دے دیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سیدسجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے طارق روڈ پر دل کشا ہائیٹس کی تعمیراتی کام روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ طارق روڈ پر دل کشا ہائیٹس کے نام سے منصوبہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس تعمیراتی منصوبے کے لیے ماحولیاتی اداروں سے کوئی این او سی نہیں حاصل کی گی اور منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو کہ موحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد دل کشا ہائیٹس منصوبے پر فوری کام روکنے کاحکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :