سندھ ہائی کورٹ،وزیراعلی سندھ کیلئے 5 مشیروں ،15معاون خصوصی رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت 9نومبر تک ملتوی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلی سندھ کے لیے 5 مشیروں اور15معاون خصوصی رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے حکومتی وکلا کو دستاویزات کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی ۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سیدسجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیروں اور معاون خصوصی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ وزیر اعلی سندھ نے اپنی کابینہ میں 5مشیروں اور 15معاون خصوصی کا اضافہ کیا ہے جبکہ 18ویں ترمیم کی مطابق کابینہ میں11 فیصد ارکان یا مشیر رکھے جاسکتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے 18ویں ترمیم کے بعد کابینہ میں 18 وزیر،5 مشیر اور15 معاون خصوصی شامل کیئے ہیں جوکہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت میں وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں مقدمے کے نقول موصول نہیں ہوئی ہیں، جس پر عدالت نے حکومتی وکلا کو دستاویزات کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :