کراچی ،سرچ آپریشن 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار ،32مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لے لیاگیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار اور 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ رینجرز نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔سرجانی کے علاقے سیف المری گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 زخمی ملزمان سمیت چار کو گرفتار کرلیا گیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 15مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔بوٹ پولیس نے شاہ رسول کالونی اور ٹکری کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب رینجرز نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :