کراچی،نائن زیروکے قریب واقع گھر سے ملنے والے اسلحے میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران استعمال ہوتے ہیں،پولیس

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم )کے مرکز نائن زیروکے قریب واقع گھر سے ملنے والے اسلحے میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران استعمال ہوتے ہیں۔جہاز اور ہیلی کاپٹرز گرانے والی دو چار نہیں14 اینٹی ایئرکرافٹ گنزبرآمدہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس گن سے 3200 میٹر یعنی فضا میں تین کلو میٹر سے زائد تک جہاز ہیلی کاپٹر مار گرایا جاسکتا ہے۔

اِسی طرح آر پی جی سیون راکٹ ، 900 میٹر یعنی لگ بھگ ایک کلو میٹر دور تک بکتربند گاڑی ،ٹینک اوربنکر تباہ کرسکتا ہے۔ نو آر پی جی سیون لانچر اور چوراسی راکٹ کی برآمدگی بھی کسی بڑی عسکری پیش قدمی کو روکنے سے کم نہیں ہے۔درجنوں کی تعداد میں پکڑی جانیوالی سب مشین گنیں ،جی تھری، سیون ایم ایم، چائنیز رائفلیں، اسنائپر،شاٹ گن اور رپیٹر سے ہونے والی تباہی بھی بے حساب ہے۔

(جاری ہے)

ڈھائی ہزار اوان بم اور تین سو دستی بم الگ ہیں۔اسلحے میں ڈھائی ہزار اوان بم اور تین سو دستی بم بھی شامل ہیں۔ ایک دستی بم کا حملہ جائے وقوع پر پانچ میٹر کے دائرے میں موجود افراد کو ہلاک اورزخمی کرسکتا ہے۔ اوان بم بھی بڑے پیمانے پر جان کا دشمن ہے۔ساڑھے چار لاکھ گولیوں سے کتنی اموات ہو سکتی ہیں، اس کا اندازہ آپ خود لگا لیں، دہشت گردوں نے اپنی حفاظت کیلئے ایک سو چالیس بلٹ پروف جیکٹس بھی چھپارکھی تھیں۔دو سو سے زائد اینٹی ایئر کرافٹ گنز، سیکڑوں راکٹ لانچر، دستی بموں کی بڑی تعداد، کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور لاتعداد گولیاں برآمد کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :