لاہور کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ

وزیر اعلی پنجاب نے سیکرٹری ہاوسنگ، کمشنر لاہور اور واسا سے منصوبے کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) لاہور شہر کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ، وزیر اعلی پنجاب نے سیکرٹری ہاوسنگ، کمشنر لاہور اور واسا سے منصوبے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی تفصیلات سیکرٹری ہاوسنگ، کمشنر لاہور اور واسا سے طلب کرلیں۔دوسری جانب محکمہ ہاوسنگ میں سیکرٹری ہاوسنگ کی سربراہی میں منصوبے پر ابتدائی اجلاس ہوا، اجلاس میں کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل او رواسا حکام نے شرکت کی ہے شہر میں ہر قومی اسمبلی کے حلقے میں 50 کروڑ روپے صاف پانی کی فراہمی پر خرچ ہوں گے۔