لاہور ہائی کورٹ نے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا

چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کے وقت دئیے گئے اشتہارات،درخواستوں اور شارٹ لسٹنگ کی فہرست فراہم کی جائے ‘عدالت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ میں چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئر مین پیمرا کی تقرری میرٹ پر نہیں ہوئی ،ابصار عالم چیئر مین پیمرا کی اہلیت پر پورے نہیں اترتے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ ابصار عالم حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے پیمرا کے چیئر مین تعینات ہوئے ،ان کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔سماعت کے دوران عدالت نے چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کے وقت دئیے گئے اشتہارات،درخواستوں اور شارٹ لسٹنگ کی فہرست فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :