شارجہ:پولیس نے گاڑیوں کے ہزاروں جعلی پرزہ جا ت اورپرفیوم ضبط کر لیئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:13

شارجہ:پولیس نے گاڑیوں کے ہزاروں جعلی پرزہ جا ت اورپرفیوم ضبط کر لیئے

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): شارجہ اکنامک ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ (ایس ای ڈی ڈی) نے کاروائی کر کے ایک گودام سے بڑی مقدار میں گاڑیوں کے جعلی پرزہ جات اور دوسری اشیا ضبط کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ای ڈی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شارجہ کے انڈسٹریل ایریا کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 23،00رہم مالیت کے گاڑیوں کے 24,254جعلی پرزہ جات ضبط کر لیئے۔

اسکے علاوہ مختلف برانڈز کی 13,766جعلی پرفیوم کی بوتلیں بھی ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

ایس ای ڈی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ یہ گودام دو ایشیائی افراد کی ملکیت ہیں ، اور ان کو جعلی اشیاء رکھنے پر 500,000درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے جعلی پرزہ جات کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ جبکہ جعلی پرفیوم کی وجہ سے افراد جلد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایس ای ڈی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی آسانی کے لیے ٹال فری نمبر 600567777 دیا ہے ، تا کہ کوئی بھی ایسے غیر قانونی کام کو دیکھے تو فوراََ اطلاع کر ے ۔