دبئی : سونی کیمرہ کی انتظامیہ نے اپنے نئے کیمرے الفا7 پر 2000درہم کی رعائت کر دی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:59

دبئی : سونی کیمرہ کی انتظامیہ نے اپنے نئے کیمرے الفا7 پر 2000درہم کی رعائت ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): سونی کارپوریشن نے دبئی میں جاری گیٹکس 2016 کے موقع پر سونی الفا 7پر 2000درہم رعائت کا اعلان کر دیاہے ۔ سونی کا یہ کیمرہ 24.3میگا پکسل ، مرر لیس 28.7لینز جمبو الیکٹرونک کیمرہ ہے ۔

(جاری ہے)

کیمرے کی قیمت 7,290درہم رکھی گئی ہے ۔ جبکہ کیمرہ خریدنے پر 1000درہم کے کیش کے علاوہ 100درہم تک فلیش ، گھڑی، اور 16جی بی میموری کارڈ شامل ہے ۔ کیمرے کی موٹائی اور چوڑائی ای سیون سیریز کے کیمروں سے ذرا بھاری ہے ۔تین انچ کی ایل سی ڈی بھی اس میں ہے ۔ 2.36ملین ڈاٹ او ایل ای ڈی ویو فائینڈر بھی ہے ۔