بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے ا من کے لئے نقصا ن دہ ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے دیگر معاملات کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس اور غلط بھارتی بیانات کا معاملہ اٹھایا گیاہے- وائٹ ہاﺅس نے بھارتی امریکن کی جانب سے دائر بے بنیاد پٹیشن کو خارج کر کے ذمہ دار انہ قدم اٹھایا۔ترجمان دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:45

بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے ا من کے لئے نقصا ن دہ ہیں۔ بھارتی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے دیگر معاملات کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس اور غلط بھارتی بیانات کا معاملہ بھی اٹھایا گیاہے ، بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے ا من کے لئے نقصا ن دہ ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس نے بھارتی امریکن کی جانب سے دائر بے بنیاد پٹیشن کو خارج کر کے ذمہ دار انہ قدم اٹھایا۔

امریکا میں ہمارے سفیر نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں امریکی سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے بار ے میں آگاہ کیا۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور سیز فائر معاہدے کی خلاف کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ سے زائد کشمیری مستقل طور پر بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

پاکستا ن میں کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وبربریت جاری ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔بھارت میں انڈین فنکاروں کے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیانات سے متعلق ایک سوال پرترجمان نے کہابھارت میں بھی کچھ مثبت آوازیں ہیں جنہیں دبایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ایک رکن ریاستی اسمبلی نے نماز جمعہ پرکئی ہفتے سے پابندی کے خلاف استعفیٰ دیا۔

متعلقہ عنوان :