دبئی : ٹیوٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے والا غیر ملکی طالب علم گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:43

دبئی : ٹیوٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے والا غیر ملکی ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): دبئی پولیس نے 19سالہ مراکشی طالب علم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے اور انہیں پھیلانے پر گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق 19سالہ مراکشی طالب علم نے اپنے آئی فون اور بلیک بیری موبائل سے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر نازیبا تصاویر اپلوڈ کیں تھیں۔

(جاری ہے)

ملزم ان تصاویر کے ذریعے جنسی بے راہ روی پر مشتمل مواد پھیلا رہا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تقریباََ9000 لوگ شامل ہیں ۔ جن میں سے 600افراد نے اس سے رابطہ بھی کیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر عدالت میں پیش کر دیاہے ۔ عدالت میں ملزم نے اپنے جرم کو قبول کیا ہے کہ اس نے نازیبا تصاویر اپلوڈ کیں تھیں ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔