نائجیریا کے صدر کا اقتصادی بحران کے تناظر میں اپنے بیڑے میں شامل 2طیارے فروخت کرنے کا اعلان

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:18

ابوجاء ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) نائجیریا کے صدر نے اقتصادی بحران کے تناظر میں اپنے بیڑے میں شامل 2طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدارتی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ صدر محمد بوحاری نے اخراجات میں کمی اور اقتصادی بحران کے تناظر میں صدارتی فلیٹ میں شامل دو طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اس مقصد کیلئے فالکن سیون ایکس ایگزیکٹو جیٹ اور ہاکر 4000طیاروں کی فروخت کا ٹینڈر جاری کردیا گیاہے۔ نائجیریاکی معیشت اس وقت مشکلات کا شکار ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے نائجیریاکی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔