شام کے شہر حلب میں زخمی بچوں کو نکالنے کے لیے یو ایس سیریئن میڈیکل سوسائٹی کے تعاون سے لازمی اقدامات کریں گے،سعودی عرب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:14

نیویارک۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے شہر حلب میں زخمی بچوں کو نکالنے کے لیے یو ایس سیریئن میڈیکل سوسائٹی کے تعاون سے لازمی اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے سعودی عرب کے مستقل وفد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ سعودی عرب ان بچوں کو جن کی تعداد 150 ہے ترکی میں سرحدی ہسپتالوں میں علاج کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ضرورت پڑنے پر بچوں کو مملکت کے اندر مناسب ہسپتالوں میں منتقل بھی کیا جائے گا۔ سعودی عرب نے حلب اور اس کے پڑوسی علاقوں میں ہسپتالوں میں مطلوب سینے کے ایکس رے کی مشینیں فراہم کرنے کی بھی ذمہ داری لی ہے۔

متعلقہ عنوان :