نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی پیرس موسمیاتی معاہدے کی توثیق

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:13

ویلنگٹن ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے گرین گیسوں میں بتدریج کمی لانے کے بارے پیرس موسمیاتی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر موحولیات بولا بینٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک نے اس معاہدے کی حمتی توثیق کردی ہے اور اس پر عملدارآمد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ گزشتہ روز کینیڈین پارلیمنٹ نے بھی پیرس معاہدے کی توثیق کی ہے۔اس ضمن میں کینیڈین پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کے حق میں 260ووٹ جب کہ مخالفت میں 81 ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 200 ملکوں نے پیرس معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :