وزیراعظم محمد نوازشریف کا ممتاز عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:48

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ممتاز عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مذہب کے نصب العین اور اسلام کے پیروکاروں کے مابین یکجہتی کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ایک سیاسی شخصیات کی حیثیت سے بھی مرحوم علامہ شاہ تراب الحق کی خدمات اور ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ تراب الحق کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ احترام اور تحسین کی نظر سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :