سکوک بانڈز کی ابتدائی قیمت 5.75فیصد رکھی گئی ،

قیمت کا فیصلہ سفارشات کے برعکس ملکی مفاد کیلئے کیا ،سکوک بانڈز کیلئے 2.4ارب ڈالر کی بکنگ ہوئی،سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں،آئندہ 10سال میں ملکی شرح نمو 5.07فیصد رکھی جائے گی ، رواں سال ترقی کی شرح نمو 5فیصد سے بڑھائیں گے،سعودی عرب سے محبت رکھتے ہیں،ویب سائٹ پر شرارت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کریں گے،قرآن و سنت کے مطابق رباہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاعالمی منڈی میں سکوک بانڈز کے اجرا کی تقریب سے خطاب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سکوک بانڈز کی ابتدائی قیمت 5.75فیصد رکھی گئی ہے،قیمت رکھنے کا فیصلہ سفارشات کے برعکس ملکی مفاد کیلئے کیا ہے،سکوک بانڈز کیلئے 2.4ارب ڈالر کی بکنگ ہوئی،سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں،آئندہ 10سال میں ملکی شرح نمو 5.07فیصد رکھی جائے گی جبکہ رواں سال ترقی کی شرح نمو 5فیصد سے بڑھائیں گے،سعودی عرب سے محبت رکھتے ہیں،ویب سائٹ پر شرارت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کریں گے،قرآن و سنت کے مطابق رباہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

جمعرات کو عالمی منڈی میں سکوک بانڈز کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے اس موقع پر سکوک بانڈز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہوچکا ہے اور ملکی حالات کے باعث سکوک بانڈز کی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی ہے،سکوک بانڈز کی ابدائی قیمت 5.75رکھی گئی ہے،قیمت رکھنے کا فیصلہ سفارشات کے برعکس ملکی مفاد کیلئے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکوک بانڈز کیلئے 2.4ارب ڈالر کی بکنگ ہوئی،سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں،گذشتہ تین سال میں تمام معاشی اہداف حاصل کئے جارہے ہیں،آئندہ 10سال میں ملکی شرح نمو 5.07فیصد رکھی جائے گی رواں سال ترقی کی شرح نمو 5فیصد سے بڑھائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی حالات کی وجہ سے دنیا بھر میں عالمی بانڈز میں 0.6فیصد کمی ہوئی ہے اور خطے سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہیں،ملک کیخلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے،پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں زندہ رکھنا انتہائی ضروری ہے اور عالمی مارکیٹ میں رہنے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاورں کی دلچسپی برقرار رہتی ہے،سکوک بانڈز میں 38فیصد یورپ،27فیصد شمالی امریکہ سے حصہ آیا ہے،سکوک بانڈز میں 27فیصد مشرق وسطیٰ اور 6فیصد ایشیاء کا حصہ ہے جس سے ملکی مالیاتی خسارے میں کمی آئے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سری لنکا نے بھی اپنے بانڈز 5.75فیصد پر جاری کئے ہیں،ایل او سی پر صورتحال کشیدہ نہ ہوتی تو 5.25کا ہدف حاصل کرلیتے اور سعودی عرب سے محبت رکھتے ہیں،ویب سائٹ پر شرارت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے،ملکی مفادکیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے،قرآن وسنت کی روشنی میں رباہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔