برسلز کانفرنس افغانستان کے لیے 15ارب ڈالر امدادکے وعدے کیساتھ اختتام پذیر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:27

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) دوروزہ برسلز افغان کانفرنس عالمی اداروں اور ممالک کی طرف سے 2020 تک افغانستان کو پندرہ ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کے اعلان اورامن بحالی کے وعدے پر اختتام پذیر ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں جاری دو روزہ افغان کانفرنس ختم ہوگئی، کانفرنس کے اختتام پر اقوام متحدہ، یورپی ممالک، امریکا، پاکستان اور دیگر ممالک نے 2020 تک افغانستان کے لیے پندرہ ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد امداد دینے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے صدر کا کہنا تھا کہ 2017 تک یورپی ممالک افغانستان کے سب سے بڑیامدادی ممالک بن جائیں گے، گزشتہ روز افغانستان اور یورپی یونین کے درمیان بائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر امداد کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی۔ پڑوسی ملک کی ترقی کیلئے پچاس کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ سرتاج عزیز نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں قیام امن کے خاطر اشرف غنی کی حکومت امن مذاکرات کریں تاکہ افغانستان میں امن و استحکام پیدا ہو۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی طالبان سے اپیل کی کہ وہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی طرح افغان حکومت سے امن مذاکرات کریں۔

متعلقہ عنوان :