مشیر برائے خارجہ امور کی ٹیم بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہے ‘اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘رانا محمد افضل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مشیر برائے خارجہ امور کی ٹیم بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہے ‘اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام سے حکومت پر تنقید کرنا ہے تاہم مثبت تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی ٹیم بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہے ۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔